کانگریس میں محنتی، ایماندار قائدین کی اہمیت نہیں

   

سنگاریڈی میں کانگریس سے مستعفی سینئر قائدین کی بی آر ایس میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال

سنگا ریڈی۔ 6 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی شہر سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی کے سینئر قائد سنیل، یوتھ کانگریس کے قائد راجیش اور سنگمیشور اپنے حامیوں کے ساتھ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر سنگاریڈی کے ایم ایل اے چنتا پربھاکر کی موجودگی میں انہیں گلابی پارٹی کھنڈوا اوڑھا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا۔اس موقع پر سنیل نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں ایمانداری سے کام کرنے والے قائدین کو مناسب پہچان نہیں دی جا رہی ہے اور پارٹی کے اندر خود غرض سیاست میں اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ترقی کو نظر انداز کرنے والی پارٹی کو چھوڑنا ضروری ہو گیا تھا اسی لیے ریاست کی ترقی کے لیے سرگرم بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ایم ایل اے چنتا پربھاکر نے کہا کہ بی آر ایس ایک عوامی پارٹی ہے جو محنتی کارکنان کو ان کا حق اور پہچان دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنیل جیسے تجربہ کار قائدین کی شمولیت سے سنگاریڈی شہر میں بی آر ایس مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر الزام عائد کیا کہ اس نے تمام طبقات کے عوام کو دھوکہ دیا ہے اور آنے والا دور بی آر ایس حکومت کا ہے۔اس پروگرام میں سابق سی ڈی سی چیئرمین کاسالا بچی ریڈی، سابق ٹی این جی اوز ریاستی صدر مامِلا راجندر، انچارج راجنرسو، ڈاکٹر شری ہری، سابق کونسلر شری کانت، پارٹی قائدین اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے نئے شامل ہونے والے قائدین کو مبارکباد دی۔