کانگریس نائب صدور اور جنرل سکریٹریز کا کل اہم اجلاس

   

حیدرآباد ۔8 ۔ جون (سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹس ، سینئر نائب صدور، نائب صدور اور جنرل سکریٹریز کا اجلاس 10 جون کو 11 بجے دن اندرا بھون میں منعقد ہوگا۔ ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ کے مطابق اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے ، صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی ، اے آئی سی سی سکریٹریز روہت چودھری اور ندیم جاوید شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ریاست کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ر