جے پور:کانگریس کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ نے جمعرات کو کہا کہ پارٹی قیادت نے ان کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کا نوٹس لیا ہے اور اس پر قدم اٹھانے کے لیے ایک روڈ میپ بھی بنایا ہے۔ راجستھان سے متعلق پارٹی میٹنگ کے بعد انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس راجستھان اسمبلی انتخابات متحد ہو کر لڑے گی اور ہر پانچ سال بعد حکومت بدلنے کے رواج کو ختم کرے گی۔