گھر گھر پانی پراجکٹ سے ہر گاؤں تک پانی کی سربراہی ، مرزا پور سون بھدرا میں پینے کے پانی کے پراجکٹ کا افتتاح
لکھنؤ: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس نے اس ملک پر برسوں حکمرانی کی لیکن اس نے دیہی علاقوں کو بری طرح نظرانداز کردیا ۔وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو ‘ہر گھر پانی پروجیکٹ’ کے تحت سون بھدر ضلع میں 14 گرام گروپ میں پینے کے پانی کے پائپ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور بغیر نام لئے کانگریس پر طنز بھی کیا۔اس دوران وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر آنندی بین پٹیل بھی ویڈیو کانفرنس سے جڑیں۔ سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیراعظم نے لوگوں کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے خطاب بھی کیا اورپانی کی اہمیت بتائی۔مسٹر مودی نے کانگریس کا نام لئے بغیر کہا کہ پہلے سبھی پروجیکٹ دہلی میں تیار ہوتے تھے اور اس پر کتنا کام ہوتا تھا یہ ملک کے لوگ اب جاننے لگے ہیں۔ اب ایسا نہیں ہے ۔ ریاستوں اور گاؤں کے منصوبوں کو زمین پر اتارا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا بڑا مسئلہ جب حل ہونے لگتا ہے تو الگ ہی یقین جھلکتنے لگتا ہے ۔یہ یقین ،جوش آپ میں دیکھ پا رہا تھا۔ پانی کے تئیں آپ میں حساسیت کتنی ہے ،یہ بھی دکھ رہا ہے ۔ حکومت آپ کے مسئلوں کو سمجھ کر ان کو حل کررہی ہے ۔وندھیے پہاڑ کی توسیع قدیم زمانے سے ہی یقین،پاکی،آستھا کا ایک بہت بڑا مرکز رہا ہے ۔ وزیراعظم نے شاعر رحیم داس کا دوحہ بھی سنایا۔انہوں نے کہاکہ جا پر وپدا پرت ہے ،سو آوت ایہیں دیس۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد یہ علاقے نظرانداز کیا گیا ہے ۔یہ پورا علاقہ وسائل سے مالامال ہونے کے بعد بھی کمی کا علاقہ بن گیا۔ اتنی زیادہ ندیاں ہونے کے بعد بھی اس علاقے کی شناخت سب سے زیادہ ،پیاسے ،خشک سالی سے متاثر علاقے کی رہی۔ آنے والے وقت میں جب یہان کے تین ہزار گاؤں تک پائپ سے پانی پہنچے گا تو 40 لاکھ سے بھی زیادہ ساتھیوں کی زندگی بدل جائے گی۔ اس سے اترپردیش کے ہر گھر تک پانی پہنچانے کے عزم کو بھی طاقت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آج جس طرح اتر پردیش میں ایک کے بعد ایک منصوبے نافذ ہوہے ہیں،اس سے یہاں کی حکومت کی اور یہاں کے سرکاری ملازمین کی شبیہ بدل رہی ہے ۔ ہر گھر پانی پہنچانے کی مہم کو اب ایک سال سے بھی زیادہ ہوگیا ہے ۔ اس دوران ملک میں دو کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ کنبوں کو ان کے گھروں میں نل سے صاف پینے کا پانی پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔اس میں لاکھوں کنبے اترپردیش کے بھی ہیں۔