کانگریس نے بی جے پی کی ’اقتدار کی خواہش‘کی مذمت کی

   

پنے : کانگریس نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی پر اقتدار کے لالچی ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ اس کی “اقتدار کی خواہش” قابل مذمت ہے ۔کانگریس نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ مہاراشٹر میں شیوسینا کی قیادت والی حکومت کو گرانے کے لیے طرح طرح کی چالیں چل رہی ہے ۔مہاراشٹر کانگریس کے ترجمان گوپال دادا تیواری نے یہاں کہا کہ بی جے پی گجرات اور آسام سے مہاراشٹر کو خرید و فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے شیوسینا کے باغی ایم ایل اے کے پہلے گجرات کے سورت اور پھر آسام میں ٹھہرنے کا ذکر کیا۔ تیواری نے کہا کہ شیو سینا کے باغی لیڈر شندے نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف صرف اس لئے بغاوت کی کیونکہ انہیں بی جے پی نے حمایت دی تھی۔