کانگریس نے راجستھان میں 100 بلاک صدور مقرر کئے

   

جئے پور : کانگریس نے آج راجستھان میں 100 بلاک صدور کا تقرر کیا ہے ۔ریاستی کانگریس نے تقریباً ڈھائی سال سے خالی تنظیم کے عہدوں پر اب یہ تقرریاں شروع کی ہیں اور 100 بلاک صدور کی تقرری کی گئی، جس میں بیکانیر اور جھنجھنو اضلاع میں آٹھ آٹھ، الور، باڑمیر، باران اوردوسہ میں چھ چھ۔ بانسواڑہ، بھرت پور، بھیلواڑہ، چتور گڑھ، جے پور، جیسلمیر، جودھ پور، کوٹا، ناگور، سیکر اور ادے پور میں چار چار اور بوندی، دھول پور، ڈونگر پور، گنگا نگر، جالور، سوائی مادھوپور، سروہی اور ٹونک اضلاع میں دو دو بلاک صدورمقررکئے گئے ہیں۔