کانگریس نے مالیاتی ڈسپلن کو پھر سے صحیح راہ پر لایاہے : سریدھر بابو

   

حیدرآباد 12 مئی (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ڈی سریدھر بابو نے کہاکہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے خراب مالی صورتحال کے باوجود پانچ گیارنٹیز پر عمل درآمد کرنے کے سلسلہ میں جو انداز اپنایا ہے اس کی وجہ ریاست میں لہر کانگریس کے حق میں ہے۔ سابق بی آر ایس حکومت نے ریاست کو خراب مالی حالات سے دوچار کردیا تھا۔ کے چندرشیکھر راؤ کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ کانگریس نے محض چند ماہ میں حکومت میں بدنظمی لائی ہے، انھوں نے کہاکہ کانگریس نے مالیاتی ڈسپلن کو پھر سے صحیح راہ پر لایا ہے جوکہ بی آر ایس کے چھوڑے ہوئے خالی خزانہ اور بھاری قرض بوجھ کے باعث بہت بڑا کام تھا۔