کانگریس نے ملکارجن کھرگے کے قتل کی سازش کا الزام لگایا: بی جے پی نے کیا مسترد

   

بنگلورو:کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے، ان کی اہلیہ اور ان کے پورے خاندان کو بی جے پی امیدوار نے “صاف” کرنے کی سازش کی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کے کرناٹک انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کو یہ سنسنی خیز الزام لگایا۔ حکمراں جماعت بی جے پی نے کانگریس کے الزام کو مسترد کردیا ہے کانگریس لیڈر نے اگلے ہفتے ہونے والے انتخابات سے کچھ دن قبل ایک پریس کانفرنس میں ایک آڈیو ریکارڈنگ چلائی۔ اس میں، کالبرگی ضلع کے چٹا پور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار مانی کانت راٹھور کو مبینہ طور پر کنڑ میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ وہ “کھرگے، اس کی بیوی اور بچوں کو مٹا دیں گے سرجے والا نے الزام لگایا، “کانگریس پارٹی پر کناڑیوں کے ہمہ جہت آشیرواد سے خوفزدہ اور آئندہ کرناٹک انتخابات میں شکست کو دیکھتے ہوئے، بی جے پی لیڈر اب ملکارجن کھرگے اور ان کے خاندان کے افراد کے قتل کی سازش کر رہے ہیں۔