بنگلورو : کانگریس کے سینئر لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے بروہت بنگلورو مہانگر پالیکا (بی بی ایم پی) اور انتخابی اتھارٹی پر ووٹر ڈیٹا چوری کا الزام لگایا۔ سرجے والا نے کہاکہ “40 فیصد کمیشن والی حکومت نے اب انتخابی عمل کو بھی خراب کر دیا ہے ۔ مسٹر بومئی، بی جے پی حکومت اور اس کے عہدیدار، بی بی ایم پی اور الیکشن اتھارٹی ایک ساتھ مل کر جمہوریت کو پامال کرنے کے جرم اور بنگلورو کے معصوم باشندوں سے حق رائے دہی چھیننے کے جرم میں شریک ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاستی انتظامیہ کو “40 فیصدی حکومت” “لٹیروں اور گھپلوں” سے بھری ہوئی قرار دیا تھا۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ چلم ایجوکیشنل اینڈ رورل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نام کی ایک پرائیویٹ تنظیم نے ووٹر ڈیٹا اکٹھا کرنے کا بڑا گھپلہ کیا ہے ۔