نئی دہلی: مرکزی وزیر محنت و روزگار بھوپندر یادو نے کہا ہیکہ ان کی حکومت غریبوں ، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کے لوگوں کی بہتری کیلئے پرعزم ہے اور اس سمت میں مسلسل کام کیا جا رہا ہے ۔منگل کو ایوان زیریں لوک سبھا میں 127 ویں آئینی ترمیمی بل پر بحث کرتے ہوئے یادو نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں غریب اور پسماندہ طبقات کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اقدامات کیے گئے اور ‘سب کا ساتھ ، سب کا وکاس’ کا ہدف اور سب کے وکاس کے ہدف کو پورا کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں ایک عرصے سے کانگریس کی حکومت تھی لیکن سماج کی پسماندہ ذاتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ۔