کانگریس نے پوچھا کڑا سوال! کیا وزیر داخلہ نے فاروق عبداللہ کے متعلق پارلیمنٹ جھوٹ بولا؟

,

   

کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور رکن پارلیمان فاروق عبداللہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کانگریس کا سوال ہے کہ کیا وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندوستان کی پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولا؟ امت شاہ نے کہا تھا کہ فاروق عبداللہ اپنی مرضی سے گھر میں بند ہے، انکو نہ تو گرفتار کر لیا گیا ہے اور نہ نظر بند کیا گیا ہے۔ لیکن اب کہا جارہا ہے کہ انہیں پی سی اے کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے، کانگریس نے سوال پوچھا کہ کیا وزیر داخلہ نے جھوٹ بولا ہے؟ کیا یہ خصوصی اختیارات کی خلاف ورزی نہیں ہے؟

اپ کو بتادیں کہ انکی گرفتاری کو لے کر حیدر آباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے بھی وزیر داخلہ سے سوال کیے ہیں۔ مزید کہا ہے کہ اچانک ایک 80 کے ضعیف انسان سے انکو کیا ڈر لگا، وہ کیا کر پائیں گے، پارلیمنٹ میں تو امت شاہ نے کہا کہ انکو گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور اپنی مرضی سے وہ نہیں ائے ہیں، تو کیا امت شاہ نے جھوٹ بولا۔