حیدرآباد۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی نے ہی چیف منسٹر کے سی آر کو ریاست میں سیاسی زندگی دی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ کانگریس نے ہی کے سی آر کو یوتھ کانگریس لیڈر کے طور پر متعارف کروایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہریش راو بھی 2004 میں کانگریس کی وجہ سے ہی وزیر بنے تھے ۔
