کانگریس نے ہر طبقہ کے خاندان کو پوری طرح فائدہ پہونچایا

   

Ferty9 Clinic

ٹی آر ایس صرف ہر طبقہ کے ایک فرد کو ترقی دینے میں کوشاں ،سدرشن ریڈی

بودھن ۔ سابقہ ریاستی وزیر و کانگریس پارٹی کے سینئیر قائد پی سدرشن ریڈی نے آج یہاں ایک فنکشن ہال میں منعقدہ پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر مذہب اور ہر فرقہ کے ایک فرد کو اقتدار میں شامل کرکے یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ریاست تلنگانہ کے تمام طبقات سے انصاف کر رہے ہیں ۔ سدرشن ریڈی نے کہا کہ ایک فرد کی معاشی و سیاسی بازآبادکاری سے صرف ایک فرد کے افراد خاندان کو ہی فائدہ حاصل ہوتا ہے جبکہ کانگریس دور حکومت میں ایک فرد کے بجائے ہر طبقہ کے ہر ایک فرد کو سرکاری اسکیمات کا ثمر پہونچایا جاتا رہا ۔ سدرشین ریڈی نے کہا کہ حضورآباد کے ضمنی انتخابات پر تلنگانہ حکومت تقریباً پانچ سو کروڑ روپئے خرچ کئے ۔ اگر کے سی آر چاہتے تو ترقریباً پانچ سال سے زیر التواء اسکالرشپس کی رقم چار سو کرؤڑ جاری کرکے کالجس میں زیر تعلیم طلبہ کے مسائل کی یکسوئی کرسکتے تھے ۔ سدرشن ریڈی نے مرکزی بی جے پی حکومت اور مودی سرکار پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ابھی تک صرف فرقہ پرستی کو ہوا دیکر اپنی سیاست چمکاتی رہی لیکن اب ملک کے غریب عوام اور کسان دو وقت کی روشنی کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ سدرشن ریڈی نے کہا کہ ریاستی و مرکزی سرکاریں کسانوں سے دھان کی خریدی کا وعدہ کرکے مکر گئی ۔ اس موقع پر سدرشین ریڈی نے پارٹی کا کھنڈوا ڈال کر کانگریس پارٹی میں ان کا خیرمقدم کیا ۔ اس جلاس میں صدر ٹاون کانگریس شیخ محی الدین پاشاہ سابقہ چیرمین بلدیہ بودھن محمد غوث الدین گنگاشنکر ، شیخ کلیم ، وشنو کے علاوہ سرگرم کارکنوں اور کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی ۔