کانگریس نے 29 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی

   

تین مسلم امیدوار شامل ، دیگر حلقوں کے لئے قائدین کی مشاورت جاری

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں دیگر پارٹیوں پر سبقت لے جاتے ہوئے کانگریس پارٹی نے 29 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ صدر پردیش اتم کمار ریڈی نے یہ فہرست جاری کی۔ حیدرآباد لوک سبھا حلقہ کے بلدی ڈیویژنوں کو چھوڑ کر دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے وارڈس کے لئے امیدواروںکا اعلان کیا گیا۔ پہلی فہرست کے تحت جن 29 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ، ان میں پی کمار (کاپرا) ، شریمتی ایس سریشا ریڈی (اے ایس راؤ نگر) ، ایم رجیتا (اپل) ، ایم شیلجا (ناگول) ، جے پربھاکر ریڈی (منصور آباد) ، جی سرینواس ریڈی (حیات نگر) ، سنگیتا نائک (ہستنا پورم) ، پی گنیش نرملا (آر کے پورم) ، وینکٹیش یادو (گڈی انارم) ، رضوانہ بیگم (سلیمان نگر) ، سرینواس گوڑ (میلاردیو پلی) ، بی دیویا (راجندر نگر) ، وی بھاسکر گوڑ (عطا پور) مہیپال یادو (کنڈہ پور) ، الیاس شریف (میاں پور) ، کوثر بیگم (اللہ پور) ، جی راگھویندر (موسیٰ پیٹ) ، مس امولیا (اولڈ بوئن پلی) ، ستیم رنگم (بالا نگر) ، جی وشوا تیجسور راؤ (کوکٹ پلی) ، کے سرینواس گوڑ (گاجولا رامارم) ، جی شنکر (رنگا ریڈی نگر) ، بی وینکٹیش (سورارم) ، بی للیتا (جیڈی میٹلہ) ، شریمتی ماریما (نریڈ میٹ) ، پی اوما مہیشوری (مولا علی) ، سرینواس گوڑ (ملکاجگیری) ، ٹی تپسونی یادو (گوتم نگر) اور منجولا ریڈی (بیگم پیٹ) شامل ہیں۔