کوٹہ: راجستھان اسمبلی کے عام انتخابات-2023 میں،کوٹہ شمالی سے کانگریس امیدوار شانتی دھاریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں اس الیکشن میں کانگریس واضح اکثریت کے ساتھ حکومت میں واپس آرہی ہے ۔ دھاریوال نے آج یہاں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس واحد پارٹی ہے جس کے دور میں لوگوں کو سب سے پہلے ووٹ کا حق ملا تھا اور ووٹ کا حق جمہوریت کو مضبوط کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنی خدمات کی بنیاد پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ اس بار بھی کانگریس کی حکومت بنے گی۔دھاریوال نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کیا ہے اور نہ صرف کوٹہ نارتھ بلکہ کوٹہ ساؤتھ میں بھی کام کیا ہے ۔