نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ضمنی چناؤ کے نتائج کے لئے پارٹی ورکرس کو سراہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ آج کئی ریاستوں میں پارٹی کو کامیابی ملی جو بنیادی طور پر کام کرنے والے پارٹی ورکرس کی جیت ہے۔ اُنھوں نے ٹوئٹ میں کہاکہ کانگریس کی ہر کامیابی پارٹی ورکرس کی جیت ہے۔ نفرت کے ماحول سے اسی طرح لڑتے رہئے۔ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ کانگریس نے ہماچل پردیش میں ضمنی چناؤ کے تمام حلقے جیت لئے۔ اسی طرح راجستھان میں بھی کامیابی درج کرائی۔ علاوہ ازیں مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا اور کرناٹک میں بھی کانگریس امیدواروں کو رائے دہندوں کی فیصلہ کن تائید و حمایت حاصل ہوئی ہے۔