اندور ۔ کانگریس پارٹی کے اندور صدر ونئے بکلی وال کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس یں وہ پارٹی کے مسلم کارکنوں کو حلف دلا رہے ہیں جو مبینہ طور پر قرآن مجید پر ہے ۔ یہ ویڈیو یکم فبروری کا بتایا گیا ہے ۔ ان الزامات پر پارٹی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر امین الخان سوری نے آج کہا کہ اس طرح کا حلف لینا ایک عام بات ہے ۔ اس موقع پر کونسلر ٹکٹ کے پانچ دعویدار موجود تھے ۔ انہیں یہ حلف دلایا گیا کہ جس کسی کو ٹکٹ ملے گا اس کی دوسرے چار افراد تائید کرینگے ۔ ڈاکٹر سوری نے کہا کہ بی جے پی قرآن پر حلف دلائے جانے کی افواہیں پھیلا رہی ہے ۔ بی جے پی مذہب کو سیاست سے جوڑنا چاہتی ہے ۔ جس ویڈیو کا تذکرہ کیا گیا ہے وہاں قرآن شریف موجود نہیں تھا ۔