کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی شرکت

   

حیدرآباد ۔10۔ اپریل (سیاست نیوز) کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج دہلی میں منعقد ہوا۔ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے صدارت کی۔ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی ، چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا اور چیف منسٹر ہماچل سکھویندر سنگھ سکو نے شرکت کی ۔ لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی ، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ، جنرل سکریٹری اے آئی سی سی تنظیمی امور کے سی وینو گوپال ، جئے رام رمیش ، سلمان خورشید ، امبیکا سونی ، سچن پائلٹ ، بھوپیش بھگیل، ابھیشک سنگھوی اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں چار ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقہ میں اسمبلی انتخابات کا جائزہ لیا گیا۔ کیرالا اور آسام میں رائے دہی کی فیصد اور ووٹرز کے رجحان پر رپورٹس پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ٹاملناڈو اور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں پارٹی حکمت عملی کو قطعیت دی گئی۔1/k/y