بودھن ۔9جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بی آر یس پارٹی بودھن کے قائدین اور سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد سابقہ رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کی اہلیہ عائشہ عامر کی قیادت جلوس کی شکل میں سب کلکٹرآفس بودھن پہنچے اور برسراقتدار کانگریس پارٹی کے قائدین کی جانب انتخابات سے قبل تقریبا 420 وعدوں کی تاحال عدم تکمیل کی سب کلکٹر بودھن ویکاس میاتھو سے شکایت کی اور اس ضمن میں ایک تحریری یادداشت سب کلکٹر بودھن کو پیش کی بعد ازاں انہوں نے میڈیہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کانگریس پارٹی کے قائدین نے اسمبلی کے عام انتخابات سے قبل کسانوں سے فی ایکڑ پندرہ ہزار روپے سالانہ امدادی رقم کی اجرائی کا وعدہ کیا تھا لیکن اب کانگرس پارٹی برسراقتدار آنے کے بعد اپنے وعدے سے مکر گئی۔ اس احتجاج میں بی آر یس پارٹی کے بودھن ٹاؤن صدر رویندر یادو منڈل صدر سری رام, گرداور گنگا ریڈی کے علاوہ بی آر یس پارٹی کے قائدین و سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔