نئی دہلی ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی اپوزیشن لیبر پارٹی کے لیڈر جرمی کاربین کا کانگریس کے برطانوی نمائندوں کے ساتھ ’کافی ثمرآور میٹنگ‘ اور کشمیر پر ان سے تبادلہ خیال کے بارے میں ٹوئٹ نے سیاسی طوفان برپا کردیا ہے۔ بی جے پی نے اسے نہایت نفرت انگیز قرار دیا اور وضاحت جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔