کانگریس پارٹی سب کی ہےعمران پرتاپ گڑھی

   

نئی دہلی :مجھے صرف مسلم چہرہ کیوں مانا جاتا ہے؟ میں پارٹی کا ایک نوجوان چہرہ ہوں، نوجوان لیڈر ہوں۔ نئے نظریات کی بات کرتا ہوں، تو پھر مجھے کسی فریم میں کیوں قید کیا جاتا ہے؟ یہ سوال کانگریس رکن پارلیمنٹ اور مشہور و معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی نے ایک میڈیا ادارہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اٹھایا۔ سوال سامنے رکھنے کے ساتھ ہی انھوں نے اس کا جواب بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھیل میڈیا بھی کھیلتی ہے اور حریف پارٹیاں بھی کھیلتی ہیں۔عمران پرتاپ گڑھی نے کانگریس کے نظریات اور اس کے اصولوں کو اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ کسی طرح کا ٹھپّا لگانا مناسب نہیں ہے۔ کانگریس پارٹی تو سب کی پارٹی ہے۔
عمران کہتے ہیں کہ ’’آپ راہول گاندھی کا کوئی ایک بیان اٹھا کر دکھا دیجیے۔ مہاتما گاندھی سے شروع کیجیے، پنڈت نہرو سے ہوتے ہوئے سردار ولبھ بھائی پٹیل سے ہوتے ہوئے مولانا آزاد اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری مدت کار تک آپ بتا دیجیے جب کسی نے کہا ہو کہ کانگریس کسی خاص مذہب کی پارٹی ہے۔ کانگریس پارٹی تو سب کیلئے ہے۔