سریش کمار شیٹکار کے انتخابی جلسہ سے ڈاکٹر چندر شیکھر، ریجا شیٹکار کا خطاب
نیالکل۔27؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ظہیرآباد شٹکار فنکشن ہال میں دلتوں ایس سی طبقہ کی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سابق ریاستی وزیر انچارج کانگریس ڈاکٹر اے چندر شیکھر گریجاشٹکار کانگریس پارٹی سوشیل میڈیا انچارج پارلیمانی نے شرکت کی ڈاکٹر اے چندر شیکھر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ہی واحد ایسی حکومت ہے جس میں بچھڑے طبقات کو جمہوری طرز پر انھیں حقوق دلایا، ریاستی حکومت چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ریاست تلنگانہ کے دلتوں کی فلاح وبہود کیلئے منفرد اسکیمات روبعمل لارہے ہیں، انہوں نے پارلیمانی ظہیرآباد کانگریس پارٹی امیدوار سریش کمار شٹکار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے اپیل کی ۔گریجا شیٹکار نے ان کے والد سریش کمار شٹکار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی اس مواقع پر ہوگیلی راملو سری نیواس ریڈی صدر کانگریس نیالکل محمد شاکر علی نائب ایم پی پی کوہیر محمد ارشد صدر بلاک کانگریس خواجہ میاں سابق نائب صدربلدیہ عنایت علی کانگریس قائد محمد الطاف ویگر موجود تھے۔