کانگریس پارٹی نے دہلی میں اپنے ۶ امیدواروں کا کیا اعلان

,

   

Ferty9 Clinic

کانگریس نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت سمیت سابق مرکزی وزیر اجے ماکن سمیت چھ امیدواروں کو اپنی قسمت آزمانے کے لئے انتخابی میدان میں اتارا ہے ۔پارٹی نے شیلا دکشت کو شما ل مشرق دہلی سے اور جب کہ اجے ماکن کو نئی دہلی سے انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمانے کے اتارا ہے ۔
پاٹی نے جے پی اگر وال کو چاندنی چوک ، اروند سنگھ لولی کو مشرقی دہلی اور راجیش للوٹھیا شمال مغربی دہلی سے اپنی قسمت آزمانے کا موقع دیا ہے ۔
سات رکن پارلیمان والی دہلی میں کانگریس نے ۶ امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ، اب ایک سیٹھ کا اعلان کرنا باقی ہے ،جنوبی دہلی کی نشست میں کانگریس نے اب تک اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے ، واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم یہاں سے اپنی قسمت ازما چکے ہیں ۔
ملک بھر میں سیاسی ماحول ہے ، اور آج ۳ مرحلے میں عوام اپنے حق ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں ۔ اور ابھی اور چار مرحلہ میں انتخابات ہونا باقی ہے ۔اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنی طاقت کو بھرپور استعمال کر رہی ہے ۔