کانگریس پارٹی کسانوں کی ہمدرد

   

Ferty9 Clinic

بی جے پی ، بی آر ایس پر تنقید، ریتو رکشھنا سمیتی صدر سری ہری کا بیان
محبوب نگر /2 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ 10 برس میں مرکز میں بی جے پی اور تلنگانہ میں بی آر ایس نے کسانوں کی زندگیوں کو اجیرن کردیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آج ضلع کانگریس دفتر میں ریاستی ریتو رکھشنا سمیتی کے صدر سری ہری راؤ نے کیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئی کسان ارکان خاندان کیلئے 10 ہزار ڈپازٹ کرنے کے موقف میں نہیں ہے ۔ مودی حکومت سوامی ناتھ کمیشن کی سفارش پر کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ ان کے ساتھ سراسر ناانصافی کی جارہی ہے ۔ ملک میں 4 لاکھ کسانوں کی خودکشی باعث شرم ہے ۔ کسان برادری سے اپیل کی کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو ووٹ دیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے 15 اگست سے قبل کسانوں کے قرصہ جات معاف کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ شک کی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تاریخ شاہد ہے کہ کانگریس نے ہمیشہ کسانوں کے ساتھ ہمدردی کا معاملہ کیا ہے ۔ لہذا کسان کانگریس کو اقتدار پر لانے میں مدد کریں۔ پریس کانفرنس میں سی جے بنہر میڈیا کنوینر، محمد فیاض ، سراج قادری و دیگر موجود تھے ۔