اہم کمیٹیوں میں مسلمان نظر انداز
حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں اقلیتوں کی تائید حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف کانگریس پارٹی نے خود اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ پارٹی چاہے کوئی ہو مسلم اقلیت کیلئے صرف وعدے اور تیقنات مقدر بن چکے ہیں۔ کانگریس جو خود کو اقلیتوں کی چمپین کے طور پر پیش کرتی ہے اس نے یکم جون سے شروع ہونے والے چنتن شیور کیلئے 6 علحدہ گروپ تشکیل دیئے ہیں جن کے علحدہ موضوعات ہیں۔ 6 گروپ میں کسی ایک گروپ کی سربراہی مسلم قائد کے ذمہ نہیں دی گئی۔ تنظیمی امور کے گروپ کے کنوینر سابق صدر پردیش کانگریس پونالہ لکشمیا ہیں۔ سیاسی امور گروپ کے کنوینر اتم کمار ریڈی، معاشی امور گروپ کے کنوینر ڈی سریدھر بابو، زراعت گروپ کے کنوینر ٹی جیون ریڈی، سماجی انصاف گروپ کے کنوینر وی ہنمنت راؤ اور نوجوانوں سے متعلق امور کے گروپ کے کنوینر دامودر راج نرسمہا مقرر کئے گئے۔ گروپس کے ارکان کے طور پر بعض مسلم قائدین کو شامل کیا گیا لیکن کنوینر کے عہدہ سے مسلمان محروم رہے۔ دو روزہ شیور کی تیاری کمیٹی کا صدرنشین بھٹی وکرامارکا اور کنوینر مہیشور ریڈی کو مقرر کیا گیا ہے۔ اعلیٰ اور کمزور طبقات پر کانگریس قیادت کی توجہ ہے۔ر