حیدرآباد۔/31 جنوری، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی کو لوک سبھا انتخابات کیلئے آج جملہ 7 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ گاندھی بھون ذرائع کے مطابق ملکاجگیری، ورنگل اور محبوب آباد اسمبلی حلقہ جات کیلئے ایک، ایک درخواست فارم داخل کیا گیا جبکہ ناگرکرنول اور بھونگیر سے دو، دو درخواستیں داخل کی گئیں۔ امید کی جارہی ہے کہ کل یکم فروری سے درخواستوں کے ادخال میں تیزی آئے گی۔1