حسن آباد /13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ حسن آباد میں کانگریس پارٹی کی فلور لیڈر و کونسلر شریمتی چناری پدما رویندر کی جانب سے آج حسن آباد کے 150 سے زائد غریب مسلم خاندانوں میں پارٹی انچارج مسٹر بی سری رام چکرورتی و صدر ٹاون ڈاکٹر کے سرینواس کے ہاتھوں اشیائے ضروریہ پر مشتمل رمضان کے راشن کٹس تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کانگریس اپرٹی کو سیکولر و مسلم دوست سیاسی جماعت قرار دیا کہ لنگم مورتی محمد حسن ، بی شوبا صدر سوسائٹی چتاری رویندر کے ستیہ نارائنا کونسلر میں سورنا ، سروجنا ، راجو ، سرینواس و دیگر بھی موجود تھے ۔