کانگریس پارٹی کے بی سی گرجنا کا عنقریب انعقاد

   

سریدھر بابو اور جیون ریڈی کے ساتھ ہنمنت راؤ کا اجلاس
حیدرآباد۔/25جولائی، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی پسماندہ طبقات کی ترقی کے بارے میں عنقریب علحدہ ڈیکلریشن جاری کرے گی جس کے لئے بی سی گرجنا کا اہتمام کیا جائے گا۔ سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے متحدہ کریم نگر ضلع کے قائدین کے ساتھ آج اجلاس منعقد کیا جس میں بی سی گرجنا کے انعقاد کا جائزہ لیا گیا۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں بی سی طبقات کو ٹکٹوں میں مناسب نمائندگی سے ہائی کمان نے اتفاق کیا ہے۔ راہول گاندھی نے آبادی کے اعتبار سے مختلف طبقات کی حصہ داری کا وعدہ کیا جس کے تحت بی سی اور دیگر طبقات کو مناسب نمائندگی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر پارٹیاں کانگریس کی نقل کرتے ہوئے بی سی طبقات سے جھوٹی ہمدردی کا اظہار کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی تاریخ رہی ہے کہ اس نے ہمیشہ بی سی اور او بی سی طبقات کی بھلائی کو ترجیح دی۔ اجلاس میں رکن اسمبلی سریدھر بابو، رکن کونسل جیون ریڈی، ضلع کانگریس کے صدور اور مقامی قائدین نے شرکت کی۔رکن اسمبلی سریدھر بابو نے کہا کہ اسمبلی چناؤ میں ہر پارلیمانی حلقہ سے پسماندہ طبقات کے دو نمائندوں کو اسمبلی ٹکٹ دینے کا پولیٹیکل افیرس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے ۔