کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی ہی رہیں گے۔ کانگریس میڈیا ترجمان سرجے والا

,

   

نئی دہلی: کانگریس کی صدارت کو لے کر چل رہے کشمش اب مکمل طو رپر دور ہوگیا ہے۔ کانگریس کے میڈیا ترجمان رندیپ سرجے والا نے باقاعدہ اعلان کردیا کہ راہل گاندھی ہی کانگریس کے صدر رہیں گے۔ اے آئی سی سی میں کانگریس کے جنرل سکریٹری اے کے انٹونی کی قیادت میں کانگریس کو ر کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔

اس میٹنگ میں کانگریس کے دیگر وزراء جن میں سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل، کانگریس کے جنرل سکریٹری ملکا ارجن کھرگے، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد، پی چدمبرم، رندیپ سنگھ سرجے والا، جے رمیش اورآنند شرما نے بھی شرکت کی۔اس موقع مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور رندیپ سرجے والا نے وضاحت کردی کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی ہی رہیں گے۔ اس اجلاس میں ہریانہ، جمو ں وکشمیر، مہارشٹرا او رجھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔