کانگریس پارٹی ہی عوام کی حقیقی ہمدرد

   

کوہیر میں ٹی ملنا پاٹل کا اخباری نمائندوں سے خطاب

کوہیر /15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی ملنا پاٹل ایم پی ٹی سی چنتل گھٹ و ایم پی ٹی سی فارم صدر کوہیر منڈل کو آل انڈیا کانگریس پارٹی کی ہدایت پر ضلع سنگاریڈی کانگریس پارٹی جنرل سکریٹری کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے ۔ بعد ازاں اس موقع پر ملنا پاٹل نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وہ کانگریس کو ضلع میں مستحکم کرتے ہوئے جدوجہد کرتے ہوئے پارٹی ذہنی سطح پر کام کرنے کا عہد کیا ۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے اعلی قائیدین سے اظہار تشکر کیا ۔ 2023 کے اسمبلی کے عام انتخابات میں ہر طرف کانگریس پارٹی کی لہر چل رہی ہے ۔ گذشتہ 9 سالوں میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عوام سے اور کسانوں کے قرض معافی کو نظر انداز کیا ہے ۔ آج ان کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ایک لاکھ روپئے معاف کرنے کا اعلان کیا لیکن آج کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا گیا اور ہر گھر میں ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی پورا نہیں ہوا ہے ۔ آج تعلیم یافتہ ہزارہا نوجوان سڑکوں پر بے روزگاری کی وجہ سے پریشان حال ہیں ۔ انہوں نے کہا کانگریس پارٹی ہی عوام کی حقیقی ہمدرد ہے ۔ کانگریس کے 6 گیارنٹی اسکیمات ہر حال میں فراہم کریں گے ۔ عوام کو کانگریس پارٹی پر پورا پورا بھروسہ ہے ۔ اس موقع پر سید لائق احمد کوآپشن ممبر کوہیر منڈل ، محمد اشرف علی سابق کوآپشن ممبر ، ٹی سائیلو دلت لیڈر ، واجد علی ، محمد حکیم ، محمد رحمت علی ، نصیرالدین ، ناگیش وارڈ ممبر کے علاوہ دیگر قائدین ملنا پاٹل کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی ۔