٭ گریدھ (جھارکھنڈ)مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کانگریس پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تشدد کو ہوا دے رہی ہے۔ جھارکھنڈ میں انتخابی وہاں سے خطاب کرتے ہوئے شہریت ترمیمی بل کی منظوری سے اپوزیشن کے پیٹ میں درد ہورہا ہے۔ انہوں نے شمال مشرق کے عوام کو تیقن دیا کہ اس سے ان کی تہذیب، زبان، سماجی، شناخت اور سیاسی حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر میگھالیہ کونارڈ سنگما سے تعمیری مذاکرات ہوئے اور اس مسئلہ کا حل تلاش کرلیا جائے گا۔