کانگریس پر وعدوں کو فراموش کرنے کا الزام

   

ایل آر ایس کو برخواست کیا جائے ، رکن اسمبلی کورٹلہ
کورٹلہ /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکنٹلہ تاراک راما راؤ ورکنگ پریسیڈنٹ بی آر ایس پارٹی کی اپیل پر مجلس بلدیہ کورٹلہ کے روبرو کلواکنٹلہ سنجے رکن ا سمبلی کورٹلہ کی قیادت میں احتجاج کرکے کہا کہ عوام ایل آر ایس کے بوجھ سے کافی پریشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر کانگریس آئی کا وعدہ کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا ، ریاستی وزیر ایریگیشن فوڈ اینڈ سیول سپلائیز نے انتخابات کے موقع پر اقتدار کے حصول کیلئے ریاست کے عوام سے جو وعدہ کئے تھے ان وعدوں کو فراموش کرتے ہوئے عوام پر ایل آر ایس کا ناقابل برداشت عائد کئے جانے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جس نے اقتدار میں آتے ہی ایل آر ایس کو منسوخ کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ اسے منسوخ نہ کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جو انتخابات کے ومقع پر کئے گئے وعدوں پر عمل آوری کرنے کے بجائے عوام کو لوٹ رہی ہے ۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے مٹ پلی کی عوام سے حکومت کو ایک روپئے بھی ایل آر ایس ادا نہ کریں۔ انہوں نے عوام کو تیقن دیا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں ۔ بحیثیت ایم ایل اے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے ۔ رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ سنجے کے ہمراہ سید فہیم صدر بی آر ایس پارٹی اقلیتی سیل کے علاوہ بی آر ایس پارٹی کے قائیدن موجود تھے ۔ اس موقع پر کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کو میمورنڈم پیش کیا گیا ۔ جس میں ریاستی حکومت سے ایل آر ایس کی منسوخی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔