غازی آباد ( اترپردیش ) : اداکار وویک اوبرائے جنہوں نے نریندرمودی کی زندگی پر بننے والی فلم ’’ پی ایم نریندر مودی ‘‘ میں نریندر مودی کا کردار نبھایا ہے ۔ آج کہا ہے کہ کانگریس پارٹی چوکیدا رکے ڈنڈے سے خوفزدہ ہے ۔ واضح رہے کہ جب سے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی جانب سے ’’ میں بھی چوکیدار‘‘ مہم کا آغاز ہوا ہے کئی لوگ اس پر تنقید کررہے ہیں ۔ وہیں وویک اوبرائے نے اس مہم کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتنے خوفزدہ کیوں ہے ۔
وہ آخر کس سے ڈر رہے ہیں ؟ میرے خیال سے وہ چوکیدار کے ڈنڈے سے ڈر رہے ہیں ۔ وویک اوبرائے نے مزید کہا کہ یہ کوئی سیاسی فلم نہیں ہے ، یہ فلم صرف چائے والے کی کہانی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔اس فلم میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہر شخص وزیراعظم بن سکتا ہے ۔ ا س فلم میں وویک اوبرائے کے علاوہ بمن ایرانی ، زرینہ وہاب، منوج جوشی اور دیگر شامل ہیں ۔ یہ فلم ۵؍ اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے۔