کانگریس چھوڑنے کی افواہیں مضحکہ خیز

,

   

ٹوئٹر بائیو ڈیٹا پر قیاس آرائیاں بے بنیاد : سندھیا
نئی دہلی 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر جیوتر آدتیہ سندھیا نے اپنے ٹوئٹر بائیو ڈیٹا میں پارٹی (کانگریس) سے اپنے تعلق کو شامل نہ کئے جانے پر پیدا شدہ قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ اس مسئلہ پر سوشیل میڈیا پر دن بھر گہما گہمی رہی۔ کئی افراد نے حیرت و تعجب کے ساتھ یہ خیال کیاکہ آیا سندھیا کہیں کانگریس چھوڑنے کا منصوبہ تو نہیں بنارہے ہیں جبکہ چند دوسروں نے مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر کمل ناتھ کے ساتھ ان کے اختلافات کو اُجاگر کیا۔ تاہم سندھیا نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایک ماہ قبل یہ تبدیلیاں کی گئی تھیں کیوں کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ میرا بائیو ڈیٹا بہت طویل ہے اور اس کو مختصر بنانے کی ضرورت ہے۔ بعدازاں سندھیا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’مضحکہ خیز تبصرے‘ یہ ڈیٹا ایک ماہ قبل تبدیل کیا گیا تھا‘۔