کانگریس کاایک بار پھر سیبی سربراہ سے متعلق وزیر اعظم سے سوال

   

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کو سیبی کے چیئرمین مادھابی بوچ پر مفادات کے تازہ تصادم کا الزام لگایااور دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک کمپنی سے وابستہ ادارے سے کرائے کی آمدنی حاصل کی ہے جس کے بارے میں کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر ‘Insider مختلف الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں Trading’ بھی شامل ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کے کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ یہ سوال کسی اور سے نہیں بلکہ دراصل نریندر مودی سے پوچھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر کا تعلق ہے شفافیت اور سالمیت کے خاتمہ کو ظاہر کرنے کیلئے مزید شواہد کی ضرورت ہے۔رمیش نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ ‘‘NSE کے اعداد و شمار کے مطابق، اب 10 کروڑ ہندوستانی ہیں جن کے پاس خصوصی PAN ہیں اور انہوں نے اس مارکیٹ میں کسی نہ کسی شکل میں سرمایہ کاری کی ہے۔. کیا وہ اس سے بہتر کے مستحق نہیں ہیں؟ وہ آگے کیوں نہیں بڑھتے؟ وہ کس چیز سے ڈرتے ہیں؟۔کانگریس کے میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا کہ 2018 اور 2024 کے درمیان بوچ نے کیرول انفو سروسیس لمٹیڈسے کرائے کی ؑآمدنی میں 2.16 کروڑ روپے کمائے، جو کہ ووکارڈ لمٹیڈ سے وابستہ کمپنی ہے، بطور کل وقتی رکن اور بعد میں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا سیبی۔دہلی میں قائم آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2023 کے دوران ‘انسائیڈر ٹریڈنگ’ سمیت مختلف معاملات میں سیبی کے ذریعہ ووکارڈلمٹیڈ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔