کانگریس کارپوریٹر راج شیکھر ریڈی پر ایل بی نگر میں بی آر ایس کارکنوں کا حملہ

   

حیدرآباد ۔6 ۔ جون (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے کانگریس کے فلور لیڈر ڈی راج شیکھر ریڈی پر آج بی آر ایس کارکنوں نے حملہ کردیا۔ ونستھلی پورم میں محکمہ برقی کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کارپوریٹر ڈی راج شیکھر ریڈی نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لئے کانگریس قائد سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مفت برقی کی سربراہی کانگریس کا کارنامہ ہے ۔ تقریب کے بعد راج شیکھر ریڈی جیسے ہی اسٹیج سے نیچے آئے ، بی آر ایس کارکنوں نے بحث و تکرار کی اور حملہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی رکن اسمبلی سدھیر ریڈی کی ایماء پر یہ حملہ کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد ایل بی نگر اسمبلی حلقہ کے کانگریس کارکنوں نے پولیس اسٹیشن کے روبرو دھرنا دیا۔ر