کانگریس کارکنوں میں زبردست جوش و خروش

   

ویملواڑہ۔ ویملواڑہ میں کانگریس کارکنوں نے جوش و خروش کے ساتھ جشن منائے۔ ریاست تلنگانہ صدر کی حیثیت سے ریونت ریڈی کو نامزد کرنے پر ویملواڑہ حلقہ اسمبلی علاقہ کے کانگریس پارٹی کے انچارج آدی سرینواس اور ویملواڑہ ٹاؤن کے صدر وینکٹا سوامی منڈل کے صدر وی سرینواس، آرین منڈل کے صدر پی کنکنا ریاں، او بی سی ضلع کے صدر ایم چندرا شیکھر، سوامی یادو، پی لنگا ریڈی، سرینواس گوڑ، ستیہ لکشمی، دیگر کارکنوں کے ساتھ جشن منایا گیا۔ پٹاخے جلائے گئے، زبردست بائیک ریالی نکالی گئی۔ اسی دوران آدی سرینواس نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے صدر ریونت ریڈی کو منتخب کرنے پر کانگریس پارٹی کو طاقت ملی ہے کہہ کر انہوں نے بتایا اور آنے والے ایم ایل اے انتخابات کانگریس پارٹی حکومت میں آئے گی اور سنٹرل میں بھی حکومت میں آئے گی کہہ کر انہوں نے بتایا۔ اس اجلاس میں سینئر کانگریس کارکنوں نے شرکت کی۔
محبوب نگر ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے ریونت ریڈی کے تقرر پر ضلع کانگریس محبوب نگر کے قائدین اور کارکنوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ اس ضمن میں ضلع کانگریس محبوب نگر کے دفتر میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ یوتھ کانگریس نے اس کا اہتمام کیا تھا۔ ایک دوسرے کو شیرینی کھلاتے ہوئے آتشبازی کرتے ہوئے جشن منایا گیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدر ضلع کانگریس عبید اللہ کوتوال و دیگر قائدین نے نئے ممبروں کو بھی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر محبوب نگر یوتھ کانگریس صدر جے چندر شیکھر، ٹاؤن کانگریس صدر لکشمن یادو، محمد فیاض، خواجہ عظمت علی، اویس احمد، رمیش سبھاش کھرمی، طاہر، محمد قدیر، سراج قادری، عظیم و دیگر موجود تھے۔
کورٹلہ ۔ کورٹلہ جواڑی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس آئی پارٹی نے بروز اتوار ادریس نگر کالونی کورٹلہ میں کانگریس آئی قائدین کے ساتھ مل کر کیک کاٹتے ہوئے ریونت ریڈی کو صدر تلنگانہ پردیش کانگریس آئی پارٹی، جناب مدھو یشکی گوڑ کو چیرمین انتخابی پرچار کمیٹی نامزد کئے جانے پر سونیا گاندھی صدر کل ہند کانگریس آئی پارٹی اور راہول گاندھی سابق صدر کانگریس آئی پارٹی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مسٹر ریونت ریڈی اور مدھو یشکی گوڑ کو مبارکباد دی۔ حلقہ اسمبلی کانگریس آئی پارٹی جنرل سکریٹری، چندرا شیکھر کی زیر نگرانی کورٹلہ ٹاؤن کے امیڈکر، کارگل چوک، نندی چوراستہ کے علاوہ کورٹلہ کے مختلف علاقوں میں آتشبازی کرتے ہوئے جشن منایا گیا۔ اس موقع پر کانگریس آئی قائدین کے راجم ٹائی کنڈہ ویشنو، محترمہ اصغر اربی، مسٹر نرملا گنگادھر، صدر کانگریس آئی کورٹلہ ٹاؤن، نائب صدر جناب نعیم، مسٹر مہی پال، وینکٹیش گوڑ، وینکٹیشورلو، میکالہ نرسیا، جناب ذاکر، تیجا ارجن، منوج نے حصہ لیا۔