کانگریس کارکنوں نے گدھے کے ساتھ سالگرہ تقریب منائی

   

حیدرآباد 17 فروری (سیاست نیوز) یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی کی جانب سے آج چیف منسٹر کی سالگرہ کے موقع پر منفرد احتجاج میںگدھوں کے ساتھ سالگرہ کا اہتمام کیا گیا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کی اپیل پر حیدرآباد اور اضلاع میں این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس کارکنوں نے گدھے پر کے سی آر کی تصویر لگا کر کیک کاٹا اور سالگرہ منائی۔ پولیس کی جانب سے بعض مقامات پر احتجاجیوں کو حراست میں لیا گیا۔ کوڑنگل میں ٹی آر ایس رکن اسمبلی نے احتجاجی کارکنوں پر حملہ کردیا۔ اِس موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ این ایس یو آئی صدر بی وینکٹ کی قیادت میں کریم نگر میں گدھے کے ساتھ تقریب منائی گئی۔ یوتھ کانگریس و این ایس یو آئی نے اعلان کیاکہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات تک احتجاج جاری رہیگا۔ ر