کانگریس کارکنوں پر حملے ناقابل برداشت: اتم کمار ریڈی حملہ آوروں کے خلاف پولیس کا کارروائی سے گریز

   

حیدرآباد۔23 ۔ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے سوریہ پیٹ کے مٹم پلی منڈل میں ٹی آر ایس قائدین کے حملہ میں زخمی کانگریس قائد ایم سینو کے افراد خاندان سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں پر بڑھتے حملوں کی مذمت کی۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس قائدین اراضیات پر ناجائز قبضوں کے واقعات میں ملوث ہیں۔ معصوم گریجن شہریوں پر مقامی ایم پی پی نمائندے نے حملہ کردیا۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ برسر اقتدار پارٹی سے تعلق کے نتیجہ میں پولیس نے منڈل پرجا پریشد رکن کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ارکان اسمبلی کو بھاری رقومات ادا کرتے ہوئے پولیس عہدیدار پوسٹنگ حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے محکمہ پولیس میں شفافیت کی ضرورت پر زور دیا ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کے سی آر دور حکومت میں امن و ضبط کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے۔ انہوں نے مٹم پلی کے سب انسپکٹر کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ریاست کے مختلف حصوں میں کانگریس کارکنوں کو حملوں اور مقدمات کے ذریعہ دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پارٹی قیادت پوری طرح کارکنوں کے ساتھ ہے۔ ر