کانگریس کارکنوں کیلئے 9 جنوری سے تین روزہ ٹریننگ کیمپ

   

حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں پنچایت اور منڈل سطح کے پارٹی کیڈر کیلئے 9 جنوری سے تین روزہ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ شہر کے مضافاتی علاقہ میں واقع سلیبریٹی ریسارٹ میں ٹریننگ کیمپ کی تیاریاں جاری ہیں۔ ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ اور نائب صدر ملو روی نے ریسارٹ کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے اصولوں، پالیسی، تنظیمی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر پارٹی کارکنوں کو تربیت دی جائے گی۔ ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کیلئے سینئر قائدین سے تعاون حاصل کیا گیا ہے اور انہیں کیمپ سے خطاب کیلئے مدعو کیا گیا۔ میڑچل ضلع کے پارٹی قائدین ہری وردھن ریڈی، بھوپتی ریڈی، جنگیا یادو، ایم پون اور دوسروں نے انتظامات سے واقف کرایا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کے علاوہ اے آئی سی سی کے قائدین ٹریننگ کیمپ سے خطاب کریں گے۔ ر