بانسواڑہ ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : بانسواڑہ حلقہ اسمبلی کانگریس پارٹی کے بلراج نے ٹی آر ایس پارٹی سینئیر قائدین محمد اعجاز الدین اور بلٹ راجو پر حملہ کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب بانسواڑہ بلدیہ انتخابات میں نامزدگیاں ادخال کے بعد کانگریس اور ٹی آر ایس پارٹی امیدواروں نے ایک دوسرے کو دستبردار ہوجانے کے لیے لالچ کا زور دیا جارہا ہے جس کے پیشہ نظر وارڈ نمبر 4 کی کانگریس پارٹی امیدوار سپنا کو ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے سپنا کو دوری اختیار کرنے پر کہا جانے کی اطلاع کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی انچارج کے بلراج کو ملتے ہی مقام واقع اسلام پورہ بُلٹ راجو کی قیام گاہ پہونچکر کانگریس پارٹی قائدین بلراج نے بلٹ راجو کو بے تحاشہ زد و کوب کردیا ۔ اس بیچ بچاؤ میں ٹی آر ایس سینئیر قائد محمد اعجاز الدین کے ساتھ بھی ہاتھا پائی ہوگئی ۔ اس واقع کی اطلاع پولیس بانسواڑہ کو ملتے ہی فوری سرکل انسپکٹر مہیش گوڑ اور ڈی ایس پی دامودھر ریڈی نے اپنی پولیس جمعیت کے ہمراہ واقع مقام اسلام پورہ راجو کی قیام گاہ پہونچکر ہونے والے ایک حادثہ کو قابو میں کرلیا ۔ بلٹ راجو اور اعجاز نے پولیس میں انہیں ان کے مکان آکر حملہ کرنے پر شکایت درج کروائی اور سخت قانونی کارروائی پر زور دیا ۔۔