کانگریس کا انتخابی نعرہ ’اب ہوگا نیائے‘

   

نئی دہلی ۔ 7اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج اپنے انتخابی نعرہ ’ اب نیائے ہوگا‘ قراردیا اور کہاکہ ملک گیر سطح پر ناانصافی کا بول بولا ہے ۔ کانگریس انتخابی مہم ’’ نیائے ‘‘ پر مرکوز ہوگی ۔ یہ کہتے ہوئے کانگریس قائد آنند شرما نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ یہ لفظ نہ صرف کانگریس کیلئے بلکہ مجوزہ اقل ترین عام آدمی طمانیت اسکیم کی بناء پر عوام کیلئے بھی پُرکشش ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نعرے کا مرکزی نکتہ جاوید اختر کے تحریر کردہ گیت کی بنیاد پر ہے اور موجودہ انتخابی مہم کے پس پردہ ہمارے یہی مقصد ہوگا ۔