نئی دہلی ۔ 14 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے اپنے جنرل سکریٹریز اور مختلف ریاستوں کے انچارجس کی میٹنگ ہفتہ کو طلب کی ہے تاکہ معیشت میں تنزلی ، بیروزگاری اور زرعی بحران کے خلاف پارٹی کے مجوزہ ملک گیر ایجی ٹیشن کیلئے پروگرام ترتیب دیا جاسکے۔ کانگریس جنرل سکریٹری آرگنائزیشن کے سی وینوگوپال نے تمام قائدین کا اجلاس قومی دارالحکومت میں طلب کیا ہے۔