کانگریس کا تنظیمی استحکام قائدین کی اولین ترجیح رہے : مہیش کمار گوڑ

   

حیدرآباد ۔23 ۔ فروری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار نے کہا کہ تلگو ریاستوں نے کانگریس کے تنظیمی استحکام کیلئے پارٹی نے ضلع کانگریس صدور کے ٹریننگ کیمپ منعقد کیا ہے ۔ وقار آباد میں تین روزہ ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ضلع کانگریس صدور کی ذ مہ داری ہے کہ دیہی سطح پر کانگریس کو مستحکم کرنے کی مساعی کر یں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین اور کارکنوں کو مکمل ڈسپلن کے ساتھ کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے اقتدار کے دو برسوں میں انتخابی وعدوں کی تکمیل کے علاوہ نئی فلاحی اسکیمات کا آغا ز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد آندھراپردیش میں کانگریس کا موقف کمزور ہوا لیکن بنیادی سطح پر پارٹی کا کیڈر موجود ہے۔ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ضلعی سطح پر کارکنوں کیلئے ٹریننگ پروگرامس منعقد کئے جائیں گئے تاکہ پارٹی کے فیصلوں پر عمل آوری ہوسکے۔ انہوں نے ضلع صدور کو مشورہ دیا کہ سوشیل میڈیا کا بھرپورس استعمال کریں اور پارٹی کے خلاف پروپگنڈہ کا موثر انداز میں جواب دیا جائے ۔1