جموں: کارنگریس کے کارکنوں نے چہارشنبہ کے روز یہاں شہیدی چوک میں جمع ہوکر ایندھن اور اشیائے خوردنی کی مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں ترنگے اور پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار پچھلے سات برسوں سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے ہم آج یہاں اسی کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج درج کرکے سوئی ہوئی سرکار کو جگانا چاہتے ہیں۔ موصوف احتجاجی نے کہا کہ جب تک سوئی ہوئی سرکار نہیں جاگتی ہے تب تک ہم احتجاج جاری رکھیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم 17 جولائی تک مختلف علاقوں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کرتے رہیں گے ۔