کانگریس کا حکومت سے طالبان سے متعلق پالیسی بتانے کا مطالبہ

   

نئی دہلی ۔ کانگریس نے کہا ہے کہ افغانستان میں تین ہفتوں سے زائد عرصے سے ہنگامہ آرائی جاری ہے لیکن حکومت اب تک طالبان سے متعلق کوئی پالیسی نہیں بنا سکی ہے ۔ کانگریس کے ترجمان گورو بلوو نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ہم نے وہاں بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ۔ کئی مقامات پر ہندوستانی حکومت کی جانب سے تعمیراتی کام بھی جاری ہے ، لیکن حکومت طالبان کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں بنا سکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزارت خارجہ کو بتانا چاہیے کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد حکومت کا کیا موقف ہے ۔ اس کی معلومات ملک کے لوگوں کو دی جانی چاہئے ۔