کانگریس کا دوہرا معیار کنٹری اخبار کو مبارکبادی اشتہار، اردو صحافت نظر انداز

   

Ferty9 Clinic

بیدر۔ ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے امیدواربھیم راؤ پاٹل نے بیدر سے کل 14؍ڈسمبر کو کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانگریس کی بیدر نشست کو برقرار رکھاہے۔ تاہم آج اس سیکولر پارٹی کے سیکولرقائدین میں سے کسی نے بھی اردو اخبارات کو اشتہار دے کر ارد وصحافت کو طاقتور بنانے کی کوشش نہیں کی۔ جبکہ کنڑا اخبار ات میں جو اشتہار شائع ہوئے ان میں بسواراج ایس سوامی ضلع جنرل سکریڑی کانگریس بیدر ، تالمڑگی کے قائد اومیش کلکرنی ، ہمناآباد کانگریس کے قائد پرکاش کلکرنی شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ کیشوراؤ مہاراج تلگھاٹکر سکریڑی بسواتیرتھ ودیا پیٹھ تعلیمی ادارہ ہمناآباد اور دیگر شامل ہیں۔ مذکورہ قائدین نے بھیم راؤ پاٹل کو اشتہارکے ذریعہ مبارکباد پیش کی ہے لیکن بیدر ضلع میں کوئی ایسا مسلم کانگریسی قائد نہیں ہے جو اردو صحافت کے لئے اشتہار دے کر اس کومضبوط ومستحکم کرنے کی فکر کرسکتاہو۔ پھر اپنی تقریروں میں کہاجاتاہے کہ مسلمان ہر میدان میں پیچھے رہ گیاہے۔ بی جے پی اقلیتوں پر ظلم کررہی ہے وغیرہ وغیرہ ۔ کانگریس کے ضلع جنرل سکریٹری دتومولگے سے بات کی گئی تو انھوں نے وعدہ کیاکہ وہ اردو اخبارات کو اشتہار دینے کی کوشش کریں گے۔ لمحۂ فکریہ ہے کہ انتخابات کے وقت بھی کانگریس پارٹی اور اس کے امیدوار نے اردو اخبارات کو اشتہارات نہیں دئے تھے۔البتہ کنڑا اخبارات میں اشتہار شائع کئے گئے۔