کانگریس کا دھامی حکومت پر اشتہارگھپلے کا الزام

   

Ferty9 Clinic

دہرادون : اتراکھنڈ کانگریس کے نائب صدر اورصلاح کا سریندر کمار نے ریاست کی موجودہ دھامی حکومت پر اشتہار گھپلے کا الزام لگایا ہے ۔مسٹر سریندر نے ہفتے کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ جہاں ریاست کے ورکنگ صحافی چھوٹے اشتہارات کے لیے ریاستی حکومت سے التجا کرتے ہیں،وہیں ایک نامعلوم میگزین ، جس کا وجود مشکوک ہو، اسے 70 لاکھ سے زیادہ کے اشتہارات دیا جانا اشتہار گھپلہ ہی کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ تھوڑی تھوڑی رقم ریاست کے تمام قلمی سپاہیوں میں تقسیم کردی جاتی۔ اس سے بہت سے قلمکاروں کا بھلا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اس اشتہارکے گھپلے کے تار بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے رہنماؤں سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ انتخابات سے کچھ عرصہ قبل اس طرح کا 70 لاکھ سے زائد کے اس طرح کے اشتہار کا معاملہ کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے ۔