حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) پردیش کانگریس نے یکم اور 2 جون کے سنکلپ شیور کیلئے 6 علیحدہ گروپ تشکیل دیئے ہیں۔ تنظیم سازی، سیاسی اُمور، معاشی اُمور، زراعت، سماجی بھلائی اور نوجوانوں کے مسائل پر یہ گروپ تشکیل دیئے گئے جو کیمپ میں اپنے اُمور پر غور کے بعد تجاویز پیش کریں گے۔ تنظیم کے سلسلہ میں تشکیل گروپ میں پونالہ لکشمیا، جانا ریڈی، بلرام نائک، محمد علی شبیر، سمپت کمار، ومشی چند ریڈی، پونم پربھاکر، جئے کسم کمار، سنیتا مدیراج اور جی نرنجن کو شامل کیا گیا ۔ سیاسی اُمور پر اتم کمار ریڈی کی کنوینر شپ میں گروپ تشکیل دیا گیا جس میں کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، مدھو یاشکی گوڑ، انجن کمار یادو، گیتا ریڈی، دامودھر ریڈی، ایس چندرشیکھر، پی ویریا، بی نریندر ریڈی اور شریمتی ای سورنا کو شامل کیا گیا ۔ معاشی اُمور کمیٹی کنوینر ڈی سریدھر بابو ہونگے۔ زراعت اُمور پر ٹی جیون ریڈی ، وی ہنمنت راؤ (سماجی انصاف) و نوجوانوں کے اُمور پر دامودھر راج نرسمہا کی کنوینرشپ میں گروپس تشکیل دیئے گئے۔ ر