بھوپال ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مدھیہ پردیش کے صدر ارون یادو نے آج کہا کہ ان کے جسم اور خاندان کے خون کے ایک ایک قطرے میں کانگریس کا نظریہ ہے ۔ یادو نے ان کے بارے میں سیاسی گلیاروں میں ان دنوں کی جا رہی قیاس آرائیوں کے درمیان ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ بات کہی ۔ سابق مرکزی وزیر یادو نے لکھا ہے میرے جسم اور خاندان کے خون کی ایک ایک بوند میں کانگریس کا نظریہ ہے ، میرے سمیت پورے خاندان کے نام کے سامنے ‘ یادو ’ لکھا ہے ،‘ سندھیا ’ نہیں۔ علیحدگی پسند قوتوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ دراصل ریاست میں مستقبل قریب میں ہونے والے کھنڈوا لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لیے مسٹر یادو کو مضبوط دعویدار سمجھا جاتا ہے اوروہ ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ لیکن تنظیم کے اندرہی ان کے دعوے کو مبینہ طور پرچیلنج کرنے کی کوششوں کے درمیان سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ یادو بھی مسٹر سندھیا (جیوترادتیہ سندھیا) کے نقش قدم پر چلیں گے ۔ مسٹر ارون یادو کھنڈوا سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں اور ان کے والد اور آنجہانی کانگریس لیڈرمسٹر سبھاش یادو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے تک پہنچے تھے ۔
